• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

70 انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر بلوہ، مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 03-04-2014
in فلسطین
0
plf 6
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں نے ایک مرتبہ پھر دھاوا بولا اور اس مقدس مقام کی مبینہ بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "الصفا” کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو علی الصبح سے یہودی آباد کاروں کے گروپ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا شروع ہوگئے تھے اور یہ سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ مجموعی طور پر دن بھر میں کم سے کم ستر انتہا پسندیہودیوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ پر بلوہ بولنے کے والے انتہا پسند یہودیوں کو صہیونی پولیس اور فوج نے فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ اس موقع پر یہودی ربیوں نے دیگر انتہا پسندوں کو مسجد اقصی کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر اور اس کی ضرورت اہمیت کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

ادھر اقصیٰ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اطلاعات محمود ابو العطاء کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ سے متصل دینی مدرسے میں سیکڑوں طلباء اور طالبات نے یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں مسلسل مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہو رہے تھے تو صہیونی پولیس اہلکاروں نے وہاں پر موجود طلباء اور دیگر نمازیوں کو سخت پریشان کر رکھا تھا۔ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے درجنوں فلسطینی شہریوں کے شناختی کارڈز بھی ضبط کرلیے گئے۔

ابو العطاء نے بتایا کہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم انتہا پسند تنظیموں نے پولیس ایک درخواست دی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ  14  اپریل کو یہودی عید الفصح کے موقع پر "ہیکل سلیمانی” کے ماڈل کی مسجد اقصیٰ نمائش کی اجازت فراہم کرے اور نمائش کے موقع پر کم سے کم  100  یہودیوں کو وہاں پر جمع ہونے کی اجازت کے ساتھ ساتھ ان کی سیکیورٹی کا ابھی مکمل انتظام کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے انتہا پسندوں کی دی گئی درخواست مسترد نہیں بلکہ اس پر غور شروع کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.