مرکز اطلاعات فلسطین کے ایک رپورٹر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پی ایس ایف کے تقریبا 30 اہلکاروں نے نابلس شہر کے جنوب میں واقع اسرائیلی فوج کی حوارہ چیک پوائنٹ کو کراس کرتے ہوئے عریف کے فلسطینی قصبے کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردئیے۔
اس حراستی مہم کے دوران 17 سالہ سلطان محمد الصفدی اور 24 سالہ عبدالحافظ محمد شہداء کو حماس کے دیگر سات حامیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے مقامی مساجد میں خطبات دینے کے الزام میں حزب التحریر کے بھی دو ممبران کو حراست میں لے لیا۔
مبصرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیموں کی جانب سے عریف قصبے پر چھاپا مارنا ہی اس بات کی نشانی ہےکہ وہ اسرائیلی حکام کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تحت چل رہی ہیں۔ عریف کا علاقہ اوسلو معاہدے کے تحت علاقہ ‘سی’ کا حصہ ہے جو کہ قابض اسرائیل کے حصے میں دیا گیا ہے۔
