(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کے شہر الرملہ میں ایک ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 7 اسرائیلی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقے الرملہ کی شاہراہ 431 پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی ایک بس ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے میں سات یہودی آباد کاروں کےہلاک اور بیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اسرائیلی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کہنا ہے کہ یہ حادثہ فلسطینی مزاحمت کارروائیوں کی فدائی کارروائی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ٹرک ڈرائیور کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ فلسطینی ہے۔
