مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے العيسویہ میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی جبکہ خاتون سمیت تین بچوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے العیسویہ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں فلسطینیوں نے صیہونی فوج پر پتھراو کیا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے مظاہرین نے ربڑ کی گولیا ں چلائی اور فلیش گرینیڈ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
جھڑپ کے بعد صیہونی فوج نے ایک گاڑی کا پیچھا کیا اور اس میں موجود ایک خاتون سمیت تین بچوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔