اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں اطلاع دی ہے کہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام کمیٹی برائے تعمیرو منصوبہ بندی نے مشرقی بیت المقدس کی یہودی بستیوں میں چھ سو ساٹھ نئے مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت برائے آبادکاری نے مشرقی بیت المقدس کی یہودی کالونیوں’’بسگات زئیف‘‘ اور ’’معالے ادومیم‘‘ میں مزید 660 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ اور وزارت برآئے آبادکاری کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بھی اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی نہیں لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اسرائیل کا اٹوٹ انگ ہے اورہم اس میں اپنی مرضی کےمطابق یہودیوں کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
