• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے650 ایکڑ رقبے پر قبضے کی سازش

بدھ 01-02-2012
in فلسطین
0
plf 650
0
SHARES
0
VIEWS

plf 650

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اراضی پرغاصبانہ قبضے کے اسرائیلی سازشیں بدستور جاری ہیں۔

 

ایک تازہ رپورٹ کےمطابق اسرائیلی حکومت نے یہودی کالونیوں کا کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے بیت المقدس کے دو الگ الگ مقامات پر کم سے کم 650 ایکڑ اراضی پر قبضے کی اسکیم تیار کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزارت داخلہ کےزیرانتظام یہودی بستیوں کے تحفظ اورتعمیر کے لیے مخصوص کمیٹی نے حال ہی میں ایک تجویزپرغور کیا ہے۔ اسرائیل کے انتہا پسند حلقوں کی جانب سے دی گئی تجاویز کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے خفیہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس کے 650 ایکڑ رقبے پر قبضے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقبہ علاقے کی یہودی کالونیوں سے نکالے جانے والے کوڑے کرکٹ کے لیےاستعمال کیا جائے گا۔ ان میں بیت المقدس میں عیساویہ اور عناتا کے درمیان کوئی 500 ایکڑ جگہ صرف اس مقصد کے لیے مخصوص کر کے اس پر قبضے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ دوسرا ڈیڑس ایکڑ رقبہ بیت المقدس میں کفرعقب اور بیرنبالا کے درمیان واقع ہے۔
فلسطین میں یہودی آبادکاری کے امور پر نظر رکھنے والے فلسطینی تجزیہ نگار احمد صب لبن نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کے زیراہتمام تعمیراتی کمیٹی، مقبوضہ بیت المقدس کی ضلعی اور شہری بہبود کی کمیٹیوں نے ساڑھے چھ سو ایکڑ اراضی پر قبضے کی اسکیم پر مل کرغور کیا اور سب نے اس پراتفاق کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد فلسطینیوں کی ملکیتی اس اراضی پر قبضہ کرلیں گے۔
فلسطینی تجزیہ کار نے بتایا کہ اب تک ضلعی کمیٹی کی جانب سے ایک جگہ کی فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ان میں 500 ایکڑ علاقہ یہودی آباد یوں کے فضلے اور کوڑے کرکٹ کو پھینکنے کے لیے استعمال کیا جائے اور اس میں تیرہ ایکڑ رقبے پر میونسپل کمیٹی کا دفتر بنایا جائے گا۔
احمد صب لبن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے العیساویہ اور عناتا کے درمیان علاقے میں اسرائیلی حکام نے 750میٹرگہری وادی القاسم کو کوڑے کےلیے استعمال کرنے کی تجویز کئی ماہ قبل دی تھی،کیونکہ یہ جگہ کوڑا پھینکنے کےحوالے سے موزوں خیال کی جاتی ہے۔ تاہم یہ جگہ چونکہ عناتا اور عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کی ہے اس پر قبضے کے لیے مختلف حیلے بہانےتراشے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.