مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کے لیے 610 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں قائم کردہ ایک صیہونی کالونی میں 300 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں 310 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔عبرانی ٹی وی 7Â کے مطابق صیہونی حکام نے شمال مشرقی رام اللہ میں بیت ایل صیہونی کالونی میں مکانات کی تعمیر کے لیے فلسطینی اراضی کی کھدائی شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت غرب اردن میں رام اللہ میں قائم ’بیت ایل‘ صیہونی کالونی میں 300 گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے۔
اس کے علاوہ قابض صیہونی ریاست نے بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر 15، وسطی بیت المقدس میں ’بیت حنینا‘ میں 75 اور جنوبی بیت المقدس میں ’نوف زبون‘ کے مقام پر 220 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الشیخ جراح میں جہاں صیہونی آباد کاروں کے لیے مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں وہ وقف شدہ فلسطینی اراضی کا حصہ ہیں۔