• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں صہیونیوں کے ہاتھوں آزادی صحافت کی 600 خلاف ورزیاں

جمعرات 31-12-2015
in فلسطین
0
Infopalestina
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کےتمام ادارے جہاں نہتے فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر ریاستی دہشت گردی کے ظالمانہ حربے استعمال کررہے ہیں وہیں فلسطین میں ازادی اظہار اور آزادی صحافت بھی زنجیروں میں بند ہے۔ آئے روز صحافتی اور ابلاغی اداروں پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں۔ صحافیوں کو زدو کوب کیا جاتا اور ان کی کوریج کے آلات اور کیمرے چھین کرانہیں فلسطینیوں پر مظالم کو بے نقاب کرنے سے روکا جاتا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 ء فلسطین میں صحافتی آزادیوں پرحملوں کے حوالے سے بھی بدترین سال گذرا ہے۔ رواں سال کے دوران صہیونی فوج، فوپولیس،انٹیلی جنس ادارے اور دیگر صہیونی میشنری اداروں کی جانب سے صحافتی آزادیوں کی 600 خلاف ورزیاں کی گئی ۔

فلسطین میں اسلامی ریڈیو وٹیلی ویژن ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2015 ء کے دوران صہیونیوں نے فلسطینی صحافیوں کے خلاف 574 کارروائیاں کیں جنہیں صحافتی آزادیوں پرحملوں کے مترادف قرار دیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں پچھلے بارہ ماہ میں دو فلسطینی صحافی شہید اور 190 زخمی ہوئے۔ صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے صحافیوں کو فلسطینیوں کے مظاہروں کی کوریج سے روکنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ صہیونی فوج نے آزادی صحافت کو کچلنے کے لیے طاقت کے تمام حربے استعمال کیے۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے 85 صحافیوں کو حراست میں لے کرانہیں زندانوں میں اذیتوں کا نشانہ بنایا۔ فیلڈ میں کوریج کرتے ہوئے صحافیوں پر 144 بار حملے کیے گئے۔ یہودی شرپسندوں کی جانب سے صحافیوں کو کچلا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں ہرآنے والا دن صحافیوں کے لیے زیادہ مشکل اور کٹھن ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج اور دیگر ریاستی ادارے ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطین میں آزادی صحافت کو طاقت کے بل بوتے پر کچل رہے ہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے بعد فلسطینی صحافی صہیونی فوج کے خاص نشانے پرہیں۔ صہیونی فوج کھلے عام صحافیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کرتی، ربڑ کےخول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا استعمال کرتی اور ابلاغی اداروں کے کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کے مکروہ حربے استعمال کررہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں صہیونیوں کے ہاتھوں آزادی صحافت کی 600 خلاف ورزیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.