مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "کلب برائے اسیران” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی کا مہینہ فلسطینی شہریوں پر گرفتاریوں کے حوالےسے نہایت خطرناک ثابت ہوا ہے۔ اس دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد رواں اگست کے مہینے میں بھی کریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری رہا ہے۔ اگست میں رام اللہ سے 74، جنین سے 63، بیت لحم سے 54، نابلس سے 45، طولکرم سے 23، سلفیت سے 22، قلقیلیہ سے 11، اریحا سے سات، طوباس سے چھ فلسطینیوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وسط جون کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے نتیجے میں 2000 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کرچکی ہے۔
