• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 13 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں 60 ہزار رہائشی مکانات کی فوری ضرورت: وزیربہبود آبادی

جمعرات 01-10-2009
in فلسطین
0
gaza-building
0
SHARES
0
VIEWS

gaza-building فلسطینی وزیر محنت و بہبود آبادی ڈاکٹر محمود منسی نے عرب ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں سےتباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر میں مدد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اب بھی 60 ہزار مکانات کی فوری ضرورت ہے۔ غزہ میں عرب دنیا میں آباد کاری کے قومی دن کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں سے مکانات خالی کرارہا ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں بمباری کے ذریعے شہریوں کو ان کے مکانات سے محروم کرنے کی حکمت عملی پرکام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے وزراء آباد کاری کی کونسل کے تحت غزہ میں تعمیراتی کاموں میں معاونت خوش آئند ہے تاہم ہزاروں خاندانوں کو فوری چھت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر منسی کا کہناتھا کہ اسرائیل نے گذشتہ برس دسمبر میں غزہ پرحملے کے دوران بڑی تعداد میں مکانات مسمار کیے جبکہ بمباری کے ذریعے مکانات مسماری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔ فلسطینی وزیر نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سےغزہ کی پٹی پر مسلط معاشی ناکہ بندی اور راہداریوں کی بندش کے باعث شہر میں زندگی تنگ ہوگئی ہے۔ تعمیراتی سامان کی قلت کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی بھی شدید قلت پائی جارہی ہے۔ ایسےمیں عرب ممالک اور عالمی برادری کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ وہ غزہ کے مفلوک الحال عوام کی مدد کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.