اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فوج نے ایک ماہ قبل غزہ کے شہریوں کے قبلہ اوّل میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی تاہم اب ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پرجمعہ کے لیے قبلہ اوّل میں آمد پرپابندی ختم کردی ہے۔
رپورٹ میں اسرائیلی حکومت کے فلسطینی علاقوں کے لیے رابطہ کار یوآف مرڈ خائی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے غزہ کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا مزید کہناہے کہ غزہ کی پٹی سے آج جمعہ کے روز 200 ایسے فلسطینی غرب اردن داخل ہوسکتے ہیں جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہو۔
ادھر دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے ایک عہدیدار محمد المقادمہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو قبلہ اوّل میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
