• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیاسی بنیادوں پرگرفتار60 کارکن بدستورفلسطینی اتھارٹی کی حراست میں!

پیر 04-05-2015
in فلسطین
0
plf still-under-arrested
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں حالیہ ہفتوں میں حراست میں لیے گئے سیکڑوں کارکنوں میں سے 60 بدستور زیرحراست ہیں اوران پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ زیرحراست سیاسی کارکنوں میں سے بیشتر کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر نظر رکھنے والی ’’اہالیان سیاسی اسیران کمیٹی‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے ساٹھ کارکن ابھی تک فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حراست میں لیے گئے کارکنوں میں سے زیادہ تر کا تعلق حماس کے ساتھ ہے۔ ان میں الخلیل شہر کے 15 ،نابلس کے 10 ، قلقیلیہ کے 10 ، رام اللہ اور طولکرم کے پانچ پانچ، جنین کےدو، طوباس، سلفیت اور بیت المقدس کا ایک ایک سیاسی کارکن فلسطینی جیلوں میں پابند سلاسل ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی کارکنوں میں 14 جامعات کے طلباء بھی شامل ہیں۔ ان طلباء کا تعلق الخلیل یونیورسٹی، القدس اوپن یونیورسٹی ، النجاح نیشنل یونیورسٹی اور بیرزیت یونیورسٹی سے ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دو سیاسی کارکن اپریل 2009 ء کے بعد سے مسلسل حراست میں ہیں جبکہ اسلامی جہاد کے تین کارکن مارچ 2010 ء سے بدستور پابند سلاسل ہیں۔ پانچ سال سے حماس کے سات ارکان بھی سیاسی بنیادوں پر مسلسل جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.