• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن،6 فلسطینی گرفتار

منگل 03-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1220
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا اور گھروں میں لوٹ ماربھی کی گئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو علی الصباح مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں متفرق مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے الحاووز کے مقام پر ایک فلسطینی کار روک کراس کی تلاشی لی اور اس میں سوار محسن احمد خلیل الجعبہ کو حراست میں لے لیا۔ اسی علاقے میں ایک دوسری کارروائی میں مہند اور محمد نیروخ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں دو نوجوانوں عماد احمد عبدالکریم القفیہ اور بیس سالہ عدی ھانی طقاطقہ کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کی کارروائی میں گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس اسرائیلی فوج نے تلاشی کی ایک کارروائی میں 10 سال تک اسرائیل کی جیل میں قید رہنے والے فلسطینی وضاح علیان کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں جہاں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز منتقل کردیا وہیں گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج کا غرب اردن میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن،6 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.