مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد چھ فلسطینیوں کو حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا۔کلب برائے اسیران کے مطابق تین فلسطینیوں کو تعلق بیت المقدس کے قصبوں الطور اور سلوان سے ہے۔ ان کی شناخت محمد ابو غنام ، عدنان الرجبی اور 20 سالہÂ مہدی جابر جب کہÂ مسجد اقصیٰ کےÂ احاطے سے انس دباغ،علی بکیرا، اور محمد الحموری کو حراست میں لیا گیا۔