مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے چھ فلسطینی شہریوں کو سنگ باری کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ویب سائیٹ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے بیت المقدس سے سنگ باری کے الزام میں 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے جنوبی بیت المقدس میں معالیہ عاموس صیہونی کالونی کے قریب سنگ باری کی جسکے نتیجے میں ایک اسرائیلی بس کو نقصان پہنچا۔