• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی تعداد 6 ہوگئی

پیر 23-07-2018
in فلسطین
0
0Pala6319
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ ان میں سے بعض اسیران کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں اسیر حسن شوکہ بھی شامل ہیں جو مسلسل 51 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے وکیل لوئی عکہ نے بتایا کہ تین فلسطینی اسلام جواریش، ، محمود عیاد اور عیسیٰ عوض 19 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال  کررہے ہیں جب کہ انس شدید اور عمر ابو شخیدم نئے گذشتہ جمعرات کو بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

لوئی عکہ کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتالی اسیران نے اپنے طبی معائنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے نتیجے میں وہ جسم میں شدید تکلیف کی شکایت کے ساتھ کمزوری اور نقاہت کا بھی شکار ہیں۔

خیال رہے کہ بھوک ہڑتال اسیر 30 سالہ عیاد کو صیہونی فوج نے پانچ مارچ 2017ء کو حراست میں لیا۔ سنہ 2005،2009ء اور 2014ء کے بعد یہ ان کی چوتھی گرفتاری ہے۔

بھوک ہڑتالی 29 سالہ جواریش کو فروری 2017ء کو حراست میں لیا گیا اور اسے مسلسل تین بار انتظامی قید میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 430 ہے۔ ان میں سے دو کم عمر بچے لیث ابو خرمہ اور حسام خلیفہ بھی شامل ہیں۔ جب کہ فلسطینی پارلیمنٹ کی خاتون رکن خالدہ جرار بھی انتظامی قید کے تحت اسرائیلی عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی تعداد 6 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.