رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے کئی شہروں اور پناہ گزین کیمپوں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دورانÂ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے مختلف شہروں میں تلاشی کے دوران ’عوامی دہشت گردی‘ میں ملوث تین مشتبہ اشتہاریوں سمیت چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق تین فلسطینی شہریوں کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے الخضر قصبے سے حراست میں لیا گیا۔
گرفتار فلسطینیوں کی شناخت دو سگے بھائیوں25 محمد ابراہیم دعدوع ، 19 سالہ محمود دعدوع اور 17 سالہ محمد خضر ابو عموص کے ناموں سے کی گئی ہے۔
قدس پریس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو رام اللہ، قلقیلیہ ، نابلس، الخلیل اور بیت لحم سے نصف درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران سابق اسیر اسامہ مفارجہ کو حراست میں لے لیا۔ مفارجہ بیرزیت یونیورستی میں اسلامک بلاک کے رکن ہیں۔
