رام اللہ کی وزارت اسیران نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی جیلوں میں قید 5200 فلسطینی قیدی 28 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے انتظامی اسیران سے حمایت کرنے کے لئے اجتماعی بھوک ہڑتال کریں گے۔
وزارت نے بدھ کے روز جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اسیران نے عہد کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال کریں گے تاکہ انتظامی حراست کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جاسکے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز ھداریم جیل کے 120 اسیران نے ایک دن کی بھوک ہڑتال کی تھی جن میں نقب کے 40 اسیران نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا اور غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
وزارت اسیران کے مطابق،” ہمارے اسیران کی صحت بہت تیزی سے خراب ہورہی ہے۔ بیس اسیران کو اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسیران کی اکثریت کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔”
وزیر اسیران عیسٰی قراقع نے بتایا ہے کہ فلسطینی قیادت تمام ممالک اور بااثر پارٹیوں سے رابطے میں ہے تاکہ اسرائیلی انتظامیہ پر دبائو ڈال کر اسیران کے مطالبات منوائے جا سکیں اور صیہونی جرائم روکے جاسکیں۔
فلسطینی انتظامی اسیران اپنے مطالبات کو منوانے اور انتظامی اسیران کی پالیسی کے لئے 28 دنوں سے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
