• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایک ہفتے میں 512 فلسطینی بیرون ملک سفر سے محروم کر دیےگئے

ہفتہ 28-06-2014
in فلسطین
0
plf one week
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے بیرونی ملک سفر کرنے والے 512 فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا۔ روکے گئے فلسطینیوں میں طلباء، کاروباری شخصیات، مریض اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

اس سے پچھلے ہفتے کے دوران صہیونی بارڈر حکام نے مغربی کنارے سے الکرامہ گذرگاہ کے راستے اردن جانے والے 560 فلسطینیوں کو روک دیا تھا۔ فلسطینی شہریوں کی بیرون ملک سفر پر تازہ پابندیاں دو ہفتے قبل مغربی کنارے سے تین یہودی لڑکوں کی گم شدگی کے بعد لگائی گئی ہیں۔ گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 19 ہزار 131 فلسطینی بیرون ملک سفرپر گئے جبکہ 24 ہزار 264 بیرون ملک سے فلسطین آئے۔

الکرامہ گذرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پانچ سو بارہ فلسطینیوں کو بیرون ملک سفرسے روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سفر سے روکے گئے تمام افراد کی عمریں50 سال سے کم تھیں۔ انہیں روکے جانے کی بنیادی وجہ ان پر ممکنہ طور پر یہودی آباد کاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کا شبہ بتایا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.