• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے 500 زیتون کے درخت اکھاڑنے کے اسرائیلی احکامات

اتوار 10-11-2013
in فلسطین
0
plf trees5
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین کے جنوب میں یعبد قصبے کے رہائشی  70 فلسطینی کاشت کاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے کھیتوں میں اگائے گئے زیتون کے  500  پودے فوری طورپر تلف کردیں ورنہ اسرائیلی فوج انہیں آگ لگا کرخاکستر کردے گی۔

 

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ الیعبد قصبے میں فلسطینیوں کے زیتون کے پودے ان فلسطینی لڑکوں کے لیے ایک پناہ گاہ ثابت ہو رہے ہیں جو اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر چھپ کر سنگ باری کرتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرآئیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے باغات بالخصوص زیتون کی فصلات کی تباہ کاری کا یہ نیا اور انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس سے قبل یہودی آباد کاروں کی مدد سے زیتون کے پھل دار درختوں پرحملے کیے جاتے اورانہیں اکھاڑ کر پھینکا جاتا رہا ہے لیکن اب قابض فوج نے براہ راست فلسطینی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے زیتون کے باغات کو اجاڑ دیں۔

اطلاعات کےمطابق چند روز قبل اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کودھمکی دی گئی تھی کہ وہ زیتون کے درختوں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ یہ دھمکی زبانی تھی تاہم فلسطینیوں نے اس سے بھی پریشانی کا اظہار کیا۔ اس زبانی دھمکی کے چار روز بعد الیعبد قصبے کے کم سے کم  70  کسانوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیتوں اور اراضی میں اگائے گئے زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکیں ورنہ فوج خود کارروائی کرے گی۔ ان درختوں کی تعداد پانچ سو سے زائد بتائی جاتی ہے۔

الیعبد میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین سامرابو بکرنے میڈیا کوبتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فراہم کردہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ الیعبد سےکچھ فاصلے پر واقع یہودی فوجی کیمپ سے لے کرخربہ مریحہ چوک تک کم وبیش چالیس میٹر علاقے میں مرکزی شاہراہ کے ارد گرد لگائے گئے پودے اکھاڑدیے جائیں کیونکہ سڑک کےآس پاس موجود یہ پودے فلسطینی کم سن لڑکوں کو چھپنے کا موقع فراہم کرتےہیں جہاں سے چھپ کر وہ یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کو غلیلوں سے نشانہ بناتے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.