• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں 500 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

جمعہ 09-03-2012
in فلسطین
0
plf marriages
0
SHARES
0
VIEWS

plf marriages

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت اور مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے 500جوڑوں کا اجتماعی نکاح کرایا گیا ہے۔

 

اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اجتماعی شادیوں کی اس پروقار تقریب کو فلسطین کی قومی تقریب اور اس دن کو فلسطین کا قومی اور تاریخی دن قرار دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اجتماعی شادیوں کی تقریب وزارت اسپورٹس و نوجوانان کے تعاون سے ہوئی جس میں پانچ سو مرد و خواتین کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا۔
اجتماعی شادیوں کی اس منفرد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے بتا یا کہ چند ماہ قبل حکومت کی جانب سے اسی نوعیت کی ایک اجتماعی تقریب میں سیکڑوں جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا تھا۔ آج ایک مرتبہ پھرہم اسی نوعیت کی ایک دوسری خوشی دیکھ رہے ہیں۔ یہ پانچ سو نوجوان جوڑوں کی خوشی کا دن نہیں بلکہ یہ پوری فلسطینی قوم کی خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔ خوشی کا یہ موقع فلسطین کے روشن مستقبل اور اس کی آزادی و خودمختاری کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔ اس طرح کی تقریبات کے ذریعے فلسطینی عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی تمام تر رعونت کے باوجود خوشی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے اور صہیونی دشمن ہم سے ہماری خوشیاں سلب نہیں کر سکتا۔
اسماعیل ھنیہ نے وزارت اسپورٹس و نوجوانان اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی شادیوں جیسے منفرد نوعیت کے مواقع پیدا کرنے اور اس کے لیے انتظامات کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ تقریب ایک کھلے گراؤنڈ میں ہوئی جس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑوں کے خاندانوں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑوں میں نقد اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.