غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک 28 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جبکہ 5 فلسطینی ابھی تک لاپتہ ہیں- طبی ذرائع کے مطابق 28 سالہ زوک المصری کی لاش خاصی جدوجہد کے بعد ملبے سے نکالی گئی جبکہ باقی پانچ فلسطینیوں کی تلاش کا کام جاری ہے- اسرائیلی طیارے نے بمباری کرکے 3 سرنگوں کو تباہ کر دیا تھا جن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کو انتہائی ضروری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں-
طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود دشمن ایک بھی قیدی بازیاب نہیں کراسکا: مزاحمت مضبوط اور ناقابل شکست ہے: ابو عبیدہ
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جانباز راکھ کے ڈھیر سے اور ملبے کے اندر سے نکل رہے...
Read more