فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جولائی کے مہینے میں صیہونی آباد کار روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے رہے۔ مجموعی طورپر 4962 صیہونیوں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کا تقدس پامال کیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں 3809 صیہونی آباد کار، 342 پولیس اہلکار، 99 انٹیلی جنس اہلکار،204 صیہونی طلباء اور 505 اسپیشل فورسز کے اہلکار شامل تھے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے تین عہدیدار اور 45583 سیاح بھی مسجد اقصیٰ میں آئے۔
اس سے قبل جولائی سنہ 2009ء میں 6 ہزار صیہونیوں نے قبلہ اوّل پر دھاوا بولا، مگر اس کے بعد اس میں کمی آئی تھی۔ 2017ء کی جولائیÂ کی نسبت رواں سال 70 اور 2016ء کی نسبت 300 فی صد اضافہ ہوا۔