رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم پیر کے روز اپنی نوعیت کے ایک نادر دورے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کے فرماں روا کا 5 برسوں میں فلسطینی اراضی کا یہ پہلا دورہ ہے جو اردن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے بیچ سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا ہیلی کاپٹر فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر کے میدان میں اُترا۔
فلسطینی صدر محمود عباس اور بعض دیگر فلسطینی رہنماؤں نے اردن کے فرماں روا کا استقبال کیا۔
اس موقع پر فلسطین اور اردن کے قومی ترانوں کی دُھن بجائی گئی اور دونوں سربراہوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔