• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی سنگ باری اور گاڑی کی ٹکر سے 5 یہودی فوجی زخمی

پیر 28-12-2015
in فلسطین
0
Pal israel
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سنگ باری سے کم سے کم دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے کم سے کم تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد اتوار کے روز زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودی فوجیوں پر اس وقت سنگ باری کی گئی جب ابو دیس قصبے میں نکالی گئی ایک ریلی پر قابض فوجیوں نے حملہ کردیا تھا۔

ایک دوسرے واقعے میں مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریات اربع کالونی میں سنگ باری سے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک گاڑی کی ٹکر سے تین یہودی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ تینوں زخمی فوجیوں کو ڈیوڑ کریسنٹ کی ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے حوارہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اتوار کو مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی فوجیوں پر چاقو کے دو حملے کیے گئے۔ ایک حملہ بیت المقدس میں کیا گیا جس میں ایک یہودی فوجی زخمی ہوا۔ قابض فوجیوں نے جوابی کارروائی میں فلسطینی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چاقو سے دوسرا حملہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کیا گیا جس میں دو یہودی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حملے میں دو فلسطینی لڑکوں کو گولیاں ماری گئیں۔ ایک کی شناخت 17 سالہ رفیق حسین سباعنہ اور دوسرے کی نور الدین محمد سباعنہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے۔

ادھر الخلیل سے اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.