• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اپریل میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 450 فلسطینی زیر حراست

جمعرات 03-05-2018
in فلسطین
0
0Pala5919
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اپریل کے مہینے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں چار سو پچاس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اپریل کے مہینے میں کریک ڈاؤن کے دوران 450فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں 90 بچے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں اور 11خواتین بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں پانچ کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

دوران حراست اپریل میں دو فلسطینی شہری شہید بھی ہوگئے۔ 46 سالہ زخمی محمد صبحی عنبر کفار سابا میں مائیر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسے اسرائیلی فوج نے  شہادت سے چند روز قبل گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ شہید ہونے و الے دوسرے فلسطینی شہری محمد عبدالکریم مرشود شامل ہیں۔ تیس سالہ مرشود کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم کے دوران 90 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان  میں سے بعض کی عمریں 10 سال سے بھی کم ہیں۔ 9 سالہ انس محمد قنیبی بھی شامل ہیں۔۔ اسیر محمد مامون قاطش بھی نو سال کے ہیں جب کہ 12 سالہ فراس یعقوب النتشتہ بھی حراست میں لیے جانے والے کم عمربچوں میں شامل ہیں۔

تلاشی کی کارروائیوں میں 11 خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان میں جامعہ خضوری کی ایک طالبہ 20 سالہ ابتھال خضر ابریوش بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.