انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا گھناؤنا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پیر کے روز 45 یہودی آباد کار گندے جوتوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک مسجد کے اندر اشتعال انگیز گشت کرتے رہے۔
اس موقع پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق پیر کے روز یہودی انتہا پسندوں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئی۔ مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں نے بتایا یہ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودی شرپسندوں کی تعداد 40 اور 50 کے درمیان تھی۔ ان میں یہودی مذہبی مدرسوں کے33 طلباء بھی شامل تھے۔
یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے حق میں جبکہ فلسطینی مسلمانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
