• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی 43% آبادی پناہ گزینوں پر مشتمل ہے

جمعرات 21-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11292
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی کل آبادی کا 42.5 فی صد پناہ گزینوں پر مشتمل ہے جو اندرون ملک اور بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے پناہ گزینوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں آبادی فلسطینیون میں 26.6 فی صد پناہ گزین ہیں جب کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 66.2 فی صد ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق سنہ 1948ء کی جنگ کے وقت فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد سات لاکھ 26 ہزار تھی۔ سنہ 1949ء میں یہ تعداد 9 لاکھ 57 ہزار ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کی ذمہ دار ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کے ریکارڈ کے مطابق سنہ 2017ء میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

’اونروا‘ کے زیرکفالت  17 فی صد پناہ گزین غرب اردن میں، 24.4 فی صد غزہ،39 فی صد اردن،9.1 فی صد لبنان اور10.5 فی صد شام میں ہیں۔

فلسطین کے سرکاری محکمہ شماریات کے مطابق سنہ 2017ء کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں میں 15 سال سے کم عمر افراد کی تعداد 39.3 فی صد اور دیگر افراد کی تعداد 38.6 فی صد تھی۔

رپورٹ کے مطابق 60 سال یا اس سے زائد عمر کے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 4.9  فی صد جب کہ غیر پناہ گزین فلسطینیوں میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 5 فی صد ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں میں اوسطا ایک خاتون 4.4  بچوں کی ماں اور جب کہ غیر پناہ گزین خواتین میں یہ شرح 4.3 فی صد ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.