رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے سرکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک قابض صیہونی حکام نے 4105 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں کئی سو فلسطینیوں کو پہلی بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی جب کہ سیکڑوں کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی انتظامی قید میں توسیع کے عمل میں توسیع کی گئی ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا جاتا اور انہیں انتظامی قید میں ڈالا جاتا ہے۔
رپورٹ میں انتظامی حراست کے فلسطینی شہریوں کی سماجی، خاندانی اور نفسیاتی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید میں ڈالنا صیہونی حکام کی ایک طے شدہ پالیسی بن چکی ہے اور فلسطینیوں کو انتہائی منظم انداز میں قید و بند میں ڈال کر ان کے خانگی اور سماجی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے۔