• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل: رواں سال میں 400 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں

اتوار 03-05-2015
in فلسطین
0
plf 400
0
SHARES
4
VIEWS

قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے زیرحراست فلسطینیوں کو غیرقانونی طورپر انتظامی حراست کی سزائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے رواں سال کے دوران کم سے کم چار سو فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں ڈالا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ نئے گرفتار کیے گئے فلسطینی شامل ہیں جبکہ بعض پرانے اسیران کی سزائوں کی تجدید کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم’’مرکز برائے حقوق اسیران‘‘ کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ رواں سالِ رواں کےپہلے چار ماہ میں 401 فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں ڈالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تعداد پچھلے سال کی نسبت 500 فی صد زیادہ ہے۔ پچھلے سال کے پہلے چار ماہ میں صرف 65 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئی تھیں۔

انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال جون میں تین یہودی آباد کاروں کی الخلیل سے گم شدگی کے بعد صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کو اندھا دھند انتظامی حراست میں ڈالنا شروع کیا۔ انتظامی حراست میں ڈالے گئے بیشتر فلسطینیوں کا کسی سیاسی تنظیم کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کےپہلے چار ماہ میں کئی فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔ ان میں محمد ماھر بدر، عزام سھلب، باسم الزعاریر، حسن یوسف، حاتم قفیشہ، نائف الرجوب اور محمد النتشہ شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.