مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے مکانات مقبوضہ بیت المقدس میں "رمات شلومو” کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
دوسری جانب عالمی برادری نے اسرائیل کی مقبوضہ عرب علاقوں میں توسیع پسندی کی شدید مذمت اور تنقید بھی جاری ہے مگر صہیونی حکومت نے عالمی تنقید اور توسیع پسندی مخالف بین الاقوامی قوانین کو دیوار پر دے مارا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے سامنے آنے والے نقشے میں چار سو مکانات گرین لائن کے اندر ہیں جبکہ ان میں سے کچھ مکانات گرین لائن سے باہر دکھائے گئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رامات شلومو میں یہودی آباد کاروں کے لیے 400 مکانات کی تعمیر کا اعلان سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے دورہ فلسطین کے موقع پر کیا گیا تھا۔ تاہم عالمی برادری کی سخت تنقید کے بعد صہیونی ریاست نے اس علان پر عمل درآمد روک لیا تھا۔ گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت نے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 1500 رہائیشی فلیٹس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔
