فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام احمد نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے میں حماس کے چار سو قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
انہوں نے خبر رساں ایجنسی ’’صفا‘‘ کو بیان میں کہا کہ حماس کے چار سو کارکنوں کو رہا کرنے کے فیصلے کی خبر غلط ہے- فلسطینی جماعتیں اس انتظار میں ہیں کہ مذاکرات میں مصر کیا کارڈ پیش کرتا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کے اخبار ’’المدینہ‘‘ نے مصری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا تھا کہ صدر حسنی مبارک نے گزشتہ ہفتے کے روز محمود عباس سے ملاقات کے دوران ان سے سیاسی قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا- کیونکہ یہی مسئلہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے لیے مصری کردار میں رکاوٹ ہے- محمود عباس نے مصری صدر پر واضح کیا کہ وہ قاہرہ آنے سے پہلے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے چکے ہیں- آئندہ چند روز میں قیدیوں کی رہائی گروپوں کی شکل میں عمل میں آئے گی- چار سو سے زائد قیدیوں کو رہا کیا جائے گا