رام اللہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی آبادی 40 لاکھ 78 ہزارÂ تک پہنچ گئی ہے۔ سنہ 1967ء میں ان دونوں فلسطینی علاقوں کی آبادی 20 لاکھ 80 ہزار تھی۔ غزہ کی پٹی کی کل آبادی 19 لاکھ ہے جو دنیا کا آبادی کے اعتبار سے تیسرا بڑا علاقہ ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرکزی ادارہ شماریات کی چیئرپرسن علا عوض نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الخلیل غرب اردن میں آبادی کے اعتبار سے سب سے آگے ہے جب کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ گنجان آباد ہونے کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا حصہ ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر 613 قصبے اور ٹاؤنز ہیں اور ان علاقوں کا مجموعہ رقبہ 6020 ہیکٹر ہے۔ ان علاقوں کی مجموعی فلسطینی آبادی 47 لاکھ 80 ہزار 978 ہے۔ ان میں 28 لاکھ غرب اردن اور 19 لاکھ غزہ کی پٹی میں رہائش پذیر ہیں۔ بیت المقدس گورنری میں فلسطینی آبادی 4 لاکھ 35ہزار ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ اور غرب اردن میں مجموعی فلسطینی آبادی میں 19 لاکھ 80 ہزار پناہ گزینوں پر مشتمل ہیں۔
تین لاکھ 93 ہزار غرب اردن کے سیکٹر ’C‘ میں رہتے ہیں جو غرب اردن کا رقبے کےاعتبار سے 60 فی ہے اور یہ مکمل طورپر صیہونی ریاست کے زیرتسلط ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین میں کل 9 لاکھ 29 ہزار خاندان آباد ہیں۔ ان میں پانچ لاکھ 94 خاندان غرب اردن اور 3 لاکھ 34 ہزار غزہ میں ہیں جو کہ فلسطینی خاندانوں کے تناسب میں 36 فی صد ہے۔
سنہ 1997ء میں سب سے کم شرح پیدائش پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔