اسرائیل کی ایک فوجی عدالت سے ایک چوبیس سالہ فلسطینی اسیر اسلام عیسیٰ کو عمر قید اور چالیس سال اضافی قید کی سزاء کا حکم دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین اسلام عیسیٰ پرایک یہودی آباد کار کو قتل اور سترہ کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
صہیونی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ عیسیٰ نے مئی 2011ء میں قیام اسرائیل کی سالگرہ کے موقع پر اپنی کار تلے ایک یہودی آباد کار کو کارتلے کچل دیا تھا، نیز کار کے حملےمیں سترہ یہودی زخمی ہوئے۔ فلسطینی اسیر پرطویل سزاء کےعلاوہ 65 ہزار ڈالرز جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام عیسیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دانستہ قتل کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین