• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی دہشت گردی میں مزید 4 فلسطینی شہید

جمعہ 08-01-2016
in فلسطین
0
pal000102
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جمعرات کے روز مزید چار فلسطینی شہری شہید کردیے گئے ہیں۔ تین فلسطینیوں کو بیت لحم اور ایک کو الخلیل شہر میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 149 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں ‘‘بیت عینون‘‘ قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت عینون کے بائی پاس روڈ نمبر 60 پر ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جس پر کمانڈو یونٹ’’گیفاتی‘‘ کے اہلکاروں نے اس پرگولیاں چلا دیں اور وہ موقع ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے شہید فلسطینی بچے کی شناخت خلیل محمد شلالدہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 16 سال بیان کی جاتی ہے۔ اس کا آبائی تعلق الخلیل کے سعیر قصبے سے ہے۔ اس سے قبل 12 نومبر 2015 ء کو اس کے ایک بھائی محمود شلالدہ بھی صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

بیت لحم میں شہادتیں

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی میں مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ’’غوش عتصیون‘‘ کالونی کے قریب تین فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں تین فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں شہید ہونے والے تینوں شہدا کی شناخت محمد کوازیہ، احمد سالم کوازیہ اور علاء عبد کوازیہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ شہید ہونے والے تمام فلسطینیوں کا تعلق سعیر قصبے سے بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک 149 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں 28 بچے اور 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی دہشت گردی میں مزید 4 فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.