صیہونی فوجی بے بنیاد بہانوں سے غرب اردن اور دیگر علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کو اکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز اور آج پیر کو غرب اردن کے شہروں الخلیل ، قلقیلیہ، جنین نیز مشرقی بیت المقدس میں فائرنگ کر کے کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو زخمی اور چودہ کو گرفتار کیا ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے میں واقع ایک فلسطینی قیدی کے گھر کو بھی منہدم کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے فلسطینی علاقوں پرحملے تیز کر دیئے ہیں جس کے نتیجے میں تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز ہو گیا ہے۔
تحریک انتفاضہ کے دوران غاصب صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں کم سے کم دو سو تیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔