(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی درندگی کی تازہ تفصیلات جاری کی گئیں ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 84 فلسطینی شہید اور 158 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی تاحال ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر بے یارومددگار پڑےہوئے ہیں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42,603 ہوگئی ہے جبکہ 99,795 زخمی ہو چکے ہیں زخمیوں میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔