اسرائیلی فوج نےمغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم سے ماہ مئی کے آخری دو ہفتوں کے دوران 38 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
رام اللہ میں قائم بچوں کے ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج حال ہی میں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں میں تیزی لائی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 246 فلسطینی بچے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 47 بچے 16 سال سے کم عمر ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ امن مارچ کے دوران یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں بچے زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
