اسرائیلی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ نابلس شہر کے جنوب میں موجود سینکڑوں ایکڑ فلسطینی زمین کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اپنے قبضے میں لے رہی ہے۔
مغربی کنارے کے شمالی حصے میں یہودی بستیوں کے فلسطینی عہدیدار غسان دگلس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مرکزی کمانڈ کے کمانڈر نیتسان الون نے نابلس شہر کے جنوب میں شہریوں کی زمین پر قائم کردہ یہودی بستی کے ساتھ کفر قلیل علاقے کی 379 دونم زمین کو قبضے میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کی حالیہ دنوں میں نابلس میں زمینوں پر قبضے کی کاروائیوں میں ڈرامائی انداز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسرائیلی حکام نے پچھلے ماہ کے دوران مختلف دیہات میں 950 دونم فلسطینی زمین پر قبضہ کرلیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
