• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، اپریل میں سات فلسطینی شہید،375 گرفتار

جمعہ 01-05-2015
in فلسطین
0
plf 375
0
SHARES
7
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں نے پچھلے ماہ اپریل میں صہیونی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ اپریل [ 2015 ء] میں صہیونی فوج نے سات فلسطینیوں کو شہید اور 375 کو گرفتار کرکےجیلوں میں ڈالا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’’مرکز احرار‘‘ کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس سمیت فلسطین کے تمام شہروں میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اپریل میں صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں سات نہتے فلسطینی شہید اور 375 کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پہلے فلسطینی 22 سالہ سابق اسیر جعفر عوض تھے، جو جان لیوا امراض کی حالت میں اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد  اسپتال میں دم توڑ گئےتھے۔ ان کی نماز جنازہ کے جلوس پرصہیونی فوجیوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک ایک چچا زاد زیاد عمرعوض بھی جام شہادت نوش کرگئے۔ ان دونوں شہداء ک تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تھا۔

صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے تیسرے فلسطینی کی شناخت محمد جاسم کراکرہ کے نام سے کی گئی تھی جسے رام اللہ میں شہید کردیا گیا۔

اپریل میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے فلسطینیوں میں 22 سالہ علیوہ نضال علیوہ کا تعلق غزہ کی پٹی سے تھا۔ سترہ سالہ علی محمد سعید ابو غنام کو بیت المقدس میں گولیوں سے بھون دیا گیا۔ وہ اپریل میں شہید ہونے والے پانچویں فلسطینی ہیں۔ ان کے بعد 20 سالہ محمود یحییٰ ابو جحیشہ کو الخلیل جبکہ محمد مراد صالحی یحییٰ کو مغربی کنارے کے جنین شہر میں گولیاں مارکرشہید کیا گیا۔

قابض فوج نے اپریل میں مجموعی طورپر 375 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں 19 خواتین بھی شامل ہیں۔ خواتین میں فلسطینی خاتون رکن قانون ساز کونسل خالدہ جرار بھی شامل ہیں۔ اپریل میں قابض فوج کے ہاتھوں 55 بچے بھی گرفتار کیے گئے جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم تھیں۔ گرفتار کیے گئے 30 فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں رکھا گیا۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں بیت القمدس سے کی گئیں جہاں سے حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 113 رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پرالخلیل شہر رہا جہاں سے 86 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا اور نابلس سے 54 فلسطینی گرفتار کیے گئے۔ بیت لحم سے 40 ، رام اللہ سے 29 ، جنین سے 26 ، قلقیلیہ سے 11 طولکرم سے چار اور سلفیت سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ گیارہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے گرفتار کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.