(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی درندگی کے 373 مکمل ہوگئے۔
سات اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 42,227 ہوگئی ہے جبکہ 98,464 زخمی ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے اسرائیلی درندگی کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں نے دوران غزہ کےمختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 52 فلسطینی شہید اور 128 زخمی ہوگئے ہیں۔