فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی طلباء کا غم ایک بار پھر تازہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی طلباء کی تعداد ساڑھے تین سو سے زیاد ہے۔ فلسطینی طلباء جنہیں اسکولوں میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ ’’مجد‘‘ اور ’’عوفر‘‘ جیسے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں۔
فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ فلسطین میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی طلباء کا دکھ اور غم پھر سے تازہ ہوگیا ہے۔ اسکولوں میں جانے والے طلباء طلبات اپنے اسیر بھائیوں کو یاد کرتے اور ان کے غم میں پریشان رہتے ہیں۔ ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں 18 سال سے کم عمرکے قیدی طلباء کی تعداد چارسو کے قریب ہے۔
