اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 350 رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل "وللا” کے مطابق بیت المقدس بلدیہ کے زیرانتظام تعمیرات و پلاننگ کمیٹی کی جانب سے بدھ کے روز مشرقی بیت المقدس کی تین یہودی کالونیوں "ھارحوما”، "بسگات زئیو” اور "نفیہ یعقوب” میں ساڑھے تین سو مکانات کی تعمیر کی منظوری دی۔
صہیونی حکومت پلاننگ کمیٹی کی جانب سے بدھ کے روز ہوئے اجلاس میں کئی دوسرے توسیعی منصبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ان میں پچیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر نئی یہودی کالونی کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہر میں یہ تعمیرات ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔ مذاکرات کے جلو میں یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کی یہودی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
