رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے رواں سال کے دوران 338 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائی گئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سیںٹرÂ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے رواںÂ سال کے دوران حراست میں لیے گئے 338 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں جب کہ رواں ماہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو دو ماہ سے چھ ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 222 فلسطینیوں کی انتظامی قید کی سزا میں تجدید کی گئی جب کہ 116 نئے فلسطینی قیدی ان میں شامل کیے گئے۔ بعض فلسطینیوں کی قید میں 8 ویں بار توسیع کی گئی۔ توسیع عرصہ دو ماہ سے چھ ماہ تک ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں350 بچے، 56 خواتین، 700 انتظامی قید، 12 ارکان پارلیمانÂ اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔
