غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 32 فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز غرب اردن میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ گذشتہ روز 11 بچوں سمیت 32 فلسطینی شہریوں نے ’نفحہ‘ جیل میں اپنے اسیر 18 اقارب سے ملاقات کی۔ادھر ریڈ کراس کے ترجمان سھیر زقوت نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے ہمراہÂ جیل گئیں جہاں اسیران کے اقارب کے ساتھ ان کی ملاقاتیں کرائی گئیں۔ اسیران اور ان کے اقارب کی ملاقات صحرائی جیل ’نفحہ‘ میں کرائی گئی۔ اس جیل میں 700 فلسطینی شہری قید ہیں۔
گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نےÂ اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عائد کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے جن میں سے 380 اسیران غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔