اس موقع پر ہالینڈ نے 70 لاکھ یورو کی رقم فلسطینی محکمہ انصاف کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فراہم کئے ہیں۔
ایک مشترکہ پریس ریلیز میں یورپی یونین نے بتایا ہے کہ اس کی جانب سے یہ امداد 68000 فلسطینی سول ملازمین اور ریٹائر حضرات کی تنخواہوں اور پینشنوں کی ادائیگی کے لئے فراہم کی جارہی ہے۔
یورپی یونین کے نمائندے جان گیٹ رٹر کا کہنا تھا "یہ رقم 2015ء میں فلسطینی اتھارٹی کی ڈائریکٹ معاشی امداد کا پہلا حصہ ہے جس کا ہم نے اس سال کے شروع میں وعدہ کیا تھا اور یہ امداد 130 ملین یورو ہے۔”
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ "یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کو پوری طرح سے ذمہ داریاں ادا کرنے اور بنیادی سروسز فراہم کرنے کے لئے مدد فراہم کرتا رہے گا۔”
گیٹ رٹر کا کہنا تھا کہ "یورپی یونین کا طویل مدتی مقصد ہے کہ فلسطینی بجٹ کو فلسطینی معیشت سے حاصل ہونے والے محصولات پر چالایا جائے۔ اس تناظر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی کلئیرنس محصولات کی ادائیگی کی وجہ سے فلسطینی مشکلات کے حل میں قدرے آسانی ہوجائے گی۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین