رپورٹ کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ لاٹھی چارج کے نتیجے میں شیرخوار اور دو بھائوں سمیت تیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انتفاضہ کے 132 ویں روز بیت المقدس میں سلوا اور شعفاط کیمپ، بیت لحم میں تقوع، الخضر، نحالین، عایدہ کیمپ اور یہودی کالونی نفی ڈانیل جب کہ الخلیل مں بیت امر ور العروب کیمپ میں صہیونی فوج فلسطینیوں میں تصادم ہوا۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز شمالی بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے ایک چارماہ کے بچے سمیت دو درجن افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ’’نفی ڈینیل‘‘ یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی شہری نے یہودی آباد کار چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں اسے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
