• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

جمعرات 03-09-2015
in فلسطین
0
plf 300 more
0
SHARES
3
VIEWS

 

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعدادو شمار میں بتایاگیا ہے کہ صہیونی فورسز کے ہاتھوں کم سن فلسطینی بچوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور اس وقت صہیونی قید خانوں میں پابند سلاسل 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین یے مطابق فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رواں سال اپریل کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں بچوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ اگست کے آخر میں اسرائیلی جیلوں میں قید بچوں کی تعداد 301 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی افواج کے ہاتھوں سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ بیت المقدس اور غرب اردن کے الخلیل شہر کے فلسطینی بچے بنتے رہے ہیں۔ اور انہی دو شہروں کے کم عمر بچے اسرائیلی جیلوں میں سب سے زیادہ ڈالے گئے ہیں۔ بیت المقدس کے 145 اور الخلیل شہر کے 55 بچے صہیونی حراستی مراکز میں ہیں۔ نو بچوں کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے کے شہروں بیت لحم، نابلس، جنین، طوباس، قلقیلیہ اور رام اللہ سے بھی درجنوں بچے صہیونی قید خانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.