• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عہد تمیمی سمیت، 300 کم سن فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید

منگل 23-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9941
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کے الزام میں اسرائیلی زندانوں میں دو ماہ سے قید ایک سترہ سالہ فلسطینی بچی عہد تمیمی عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔ جب سے عہد تمیمی کو حراست میں لیا گیا، اس کے بعد قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم دوسری جانب عہد تمیمی کی گرفتاری سے صیہونی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کاایک نیا موقع بھی ملا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کے اقوام متحدہ کے امور کو ڈیل کرنے کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر عماد عوض اللہ نے بتایا کہ فلسطینیوں نے عالمی عدالت انصاف کو ایک درخواست دی ہے جس میں فلسطینی بچوں کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل، ان کی گرفتاریوں اور غیرانسانی سلوک کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ اس درخواست میں عہد تمیمی کا کیس بھی شامل ہے جسے ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں مسلسل دو ماہ سے پابند سلاسل رکھنے کے ساتھ توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عہد تمیمی کا کیس صیہونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف منظم استعماری اور نسل پرستانہ سلوک کا واضح ثبوت ہے۔

صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل 300 فلسطینی بچے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے 18سال سے کم عمر کے 300 فلسطینی بچوں کو عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔ ان بچوں کو دوران حراست ادنیٰ درجے کے انسانی، قانونی اور نفسیاتی حقوق بھی میسر نہیں ہیں۔ ان میں 17 سالہ عہد تمیمی بھی شامل ہے۔

عالمی تحریک دفاع اطفال کے چیئرمین عائد قطیش نے کہا کہ انہیں گذشتہ برس 137 فلسطینی بچوں کی شکایت موصول ہوئی جنہیں صیہونی فوج نے وحشیانہ انداز میں گرفتار کرکے زندانوں میں قید کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 75 فی صد بچوں کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔ 19 فی صد سے وحشیانہ انداز میں تفتیش کے لیے انہیں قید تنہائی میں ڈالا گیا۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کےمطابق صیہونی فوج نے 40 سے زاید بچوں کو گولیاں مار کر زخمی حالت میں حراست میں لیا۔ محکمہ اسیران کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیلی فوج نے بچوں کے خلاف وحشیانہ اور غیرمسبوق کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کم سن بچوں سے غیرانسانی سلوک میں مزید اضافہ کیا ہے۔ گرفتار فلسطینی بچوں کو نہ صرف عقوبت خانوں میں اذیتیں دی جاتی ہیں بلکہ انہیں فوجی عدالتوں میں پیش کرکے انہیں قید اور جرمانوں سمیت دیگر کڑی سزائیں دلوائی جاتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعہد تمیمی سمیت، 300 کم سن فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.