• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فدائی حملوں میں ایک یہودی فوجی اہلکار ہلاک تین زخمی، 3حملہ آور شہید

جمعرات 04-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0213
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر بدھ کے روز فلسطینی شہریوں کی جانب سے کیے گئے تین فدائی حملوں میں ایک یہودی خاتون فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئیں جب صہیونی فوج کی جوابی کارروائی میں تینوں فلسطینی نوجوان بھی جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ شہید ہونے والے تینوں لڑکوں کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قباطیا قصبے سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ باب العامود کےمقام پر تین فلسطینی لڑکوں نے فائرنگ اور چاقو سے خواتین فوجی اہلکاروں پر حملے کیے۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون رنگ روٹ ہلاک اور اس کی تین ساتھی زخمی ہوگئیں جن سے دو کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ صہیونی فوج کی جوابی فائرنگ میں تینوں حملہ آور بھی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں 19 سالہ فوجی اہلکارخاتون ’ھدار کوھین‘ ہلاک ہوگئی۔ اس کا تعلق تل ابیب کی ’’اوریہودا‘‘کالونی سے ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان فدائی حملے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کی شناخت بھی جاری کی گئی ہے۔ تینوں شہداء کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ قصبے سے ہے۔

باب العامود کارروائی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ احمد ناجح ابو الرب، 20 سالہ محمد احمد کمیل اور 22 سالہ احمد ناجح اسماعیل کے ناموں سے کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق باب العامود کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے آبائی علاقے قباطیہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ادھر بیت المقدس میں بھی صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی ہے۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں فدائی حملوں میں ایک یہودی فوجی اہلکار ہلاک تین زخمی، 3حملہ آور شہید،palestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.